پاکستان فزیکل ڈس ایبل کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، ملتان اور بہاولپور کے چھ کھلاڑی شامل

کراچی: پاکستان فزیکل ڈس ایبل کرکٹ ٹیم فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے کراچی سے قطر کے راستے سری لنکا پہنچ گئی۔ 15 رکنی اسکواڈ میں سے 6 کھلاڑیوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہونا خطے کے لیے ایک اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان کے اس اسکواڈ میں ملتان ریجن سے محمد مطلوب، زبیر سلیم، اور حافظ غلام محمد جبکہ بہاولپور ریجن سے محمد شہزاد، محمد نعمان، اور عبدالخالق شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جنوبی پنجاب سے اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

پاکستان فزیکل ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان اور بہاولپور کے ریجنل ہیڈ، محمد جمیل کامران نے اسے جنوبی پنجاب کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کیے گئے، جس کے نتیجے میں جنوبی پنجاب کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ نیشنل پی ڈی چیمپئن شپ میں ملتان اور بہاولپور ریجن کے دونوں ٹیموں کا 16 ریجنز میں سے فائنل تک پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں کرکٹ کا معیار بلند ہو رہا ہے۔ قومی ٹیم کے کیمپ میں شامل 20 کھلاڑیوں میں 8 اور حتمی 15 رکنی اسکواڈ میں 6 کھلاڑیوں کا ہونا جنوبی پنجاب کے لیے اعزاز ہے۔

پاکستان فزیکل ڈس ایبل کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، ملتان اور بہاولپور کے چھ کھلاڑی شامل
پی ڈی قومی ٹیم میں شامل جنوبی پنجاب کے کھلاڑی اور محمد جمیل کامران

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ملتان اور بہاولپور ریجن کے میڈیا کوآرڈینیٹر منظور لطیفی، کوچ ملتان حسن جمیل، اور کوچ بہاولپور مرغوب عالم کی خدمات کو بھی سراہا گیا ہے۔ محمد جمیل کامران نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

صدر ملتان ڈسٹرکٹ ارسلان خان، سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ، فنانس سیکرٹری جاوید اقبال، سابق سیکرٹری سہیل خان، اور امپائرز ایسوسی ایشن کے ندیم اقبال اور ارشاد سونی نے قومی ٹیم میں جنوبی پنجاب کے کھلاڑیوں کی شمولیت پر محمد جمیل کامران کو مبارکباد پیش کی اور ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستانی ٹیم کی روانگی جنوبی پنجاب کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے، اور امید ہے کہ یہ کھلاڑی اپنی کارکردگی سے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کریں گے۔

Leave a Comment