پاکستان کا “مشن 2.0” ،آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے صائم ایوب باہر،کیا پرانی جوڑی اوپننگ کرے گی ؟

آسٹریلیا کو ا سکی سر زمیں پر 22 سال کے بعد ون ڈے سیریز ہرانے کے بعد شاہینوں نے اپنی پوری آنکھیں اب تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیرز پر مرکوز کر لی ہیں ۔ اس ٹاسک کو “مشن 2.0” کا نام دیا گیا ہے۔ محمد رضوان کی کپتانی میں قومی ٹیم 14 نومبر، جمعرات کے روز آسٹریلیا کو سخت ٹکر دینے کے لئے میدان میں اترے گی ۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ممکنہ الیون میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے ،سب سے بڑی جو حیران کن بات سامنے آ سکتی ہے وہ یہ ہے کہ ون ڈے سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی دکھانے والے اوپنر بیٹرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی عدم موجودگی ہے ۔اگرچہ سیریز کیلئے کئی نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جن میں جہانداد خان،عثمان خان ،عرفات منہاس اور سفیان مقیم کے ساتھ فیصل اکرم شامل ہیں ۔

بابر اعظم کی اوپننگ میں واپسی ؟

آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان اپنی نئی حکمت عملی کیساتھ میدان میں اترے گا ،اطلاعات کے مطابق
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابر اعظم جو بہترین فارم میں نظر آئے، ان کی اوپننگ جوڑی میں واپسی ہوسکتی ہے ۔بابر اعظم ، سابق کپتان محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کرتے نظر ا سکتے ہیں ۔اگر ماضی میں ایک نظر دوڑائی جائے توہر چیز روز روشن کی طرح واضح ہے کہ بابر اور رضوان کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کافی کامیاب رہی ہے،

اس جوڑی  نے پاکستان کی طرف سے 54ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اننگز کا آغاز کیا اور 2494 رنز بنائے ہیں، اور ان کو مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی اوپننگ جوڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

نسیم شاہ کو ڈراپ کرنے کا امکان؟

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کی کامیابی میں بالنگ شعبے کا بڑا اہم کردار رہا ۔شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی شاندار جوڑی کے تابڑ توڑ حملوں نے کینگروز کی بیٹرز کو خوفزدہ کئے رکھا۔یہ جوڑی “مشن2.0” میں بھی فرنٹ لائن بالنگ کرتے نظر آئے گی ۔تاہم نسیم شاہ کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے28 ٹی توئنٹی میچوںمیں اب تک 24 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، عباس آفریدی کو ممکنہ الیون میں شامل کیا جا سکت اہے جو اپنی نپی تلی بالنگ سے آسٹریلوں بیٹرز کو چکرا سکتے ہیں۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ممکنہ الیون

رضوان (کپتان/وکٹ کیپر)، عثمان خان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، محمد عرفان خان، جہانداد خان، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، حارث رؤف، عباس آفریدی

Leave a Comment