طلاق یا ریٹائرمنٹ،ویرات کوہلی کی پراسرار پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کر دیا،اصل کہانی کیا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور بیٹر ویرات کوہلی نے 20 نومبر کو سوشل میڈیا پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس نے ان کے مداحوں کو الجھن میں مبتلا کر دیا۔ ویرات کی یہ پوسٹ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر سامنے آئی، اور اسے پڑھنے کے بعد صارفین قیاس آرائیاں کرنے لگے کہ آیا یہ پوسٹ ریٹائرمنٹ سے متعلق ہے یا طلاق کے حوالے سے۔

ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں لکھا:

پیچھے مڑ کر دیکھیں تو ہم ہمیشہ مختلف رہے ہیں۔
ہم نے کبھی خود کو اُن سانچوں میں نہیں ڈھالا جو دوسروں نے ہمیں پہنائے۔
دو بے جوڑ لوگ، جو بس ایک دوسرے کے ساتھ جُڑ گئے۔

وقت کے ساتھ ہم ضرور بدلے ہیں، لیکن ہمیشہ اپنے انداز میں جئے ہیں۔
کچھ نے ہمیں دیوانہ کہا، کچھ نے سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کی۔
لیکن سچ کہوں؟ ہمیں کوئی پرواہ نہیں تھی۔
ہم تو خود کو پہچاننے میں مصروف تھے۔

دس سال کی اُتار چڑھاؤ بھری کہانی، یہاں تک کہ وبا بھی ہمیں نہیں ہلا سکی۔
بلکہ، اس نے ہمیں یاد دلایا کہ مختلف ہونا ہی ہماری طاقت ہے۔

طلاق یا ریٹائرمنٹ،ویرات کوہلی کی پراسرار پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کر دیا،اصل کہانی کیا؟

یہ الفاظ کسی مرد کے تجربات کو بیان کرتے نظر آئے، جہاں زندگی کے نشیب و فراز کے باوجود دنیا کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھنے کی بات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ ،بھارتی اوپنرز نے میچ کی مکمل کایا پلٹ دی ،آسٹریلیا کیخلاف 218 رنز کی برتری

مداحوں کے مختلف ردعمل

یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے علیحدگی کی خبر گرم تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کوہلی کی پوسٹ کو بھی طلاق کے زاویے سے دیکھنا شروع کر دیا۔

طلاق یا ریٹائرمنٹ،ویرات کوہلی کی پراسرار پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کر دیا،اصل کہانی کیا؟

ایک صارف نے تبصرہ کیا:

“یہ پڑھ کر مجھے دل کا دورہ پڑتے پڑتے رہ گیا۔”

طلاق یا ریٹائرمنٹ،ویرات کوہلی کی پراسرار پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کر دیا،اصل کہانی کیا؟

جبکہ کسی اور نے سوال کیا:

“کیا آپ ریٹائر ہونے جا رہے ہیں؟”

سنیہا نامی صارف نے لکھا:

“یہ پوسٹ بالکل ویسی ہی لگ رہی تھی جیسے لوگ اپنی طلاق کا اعلان کرتے ہیں۔”

طلاق یا ریٹائرمنٹ،ویرات کوہلی کی پراسرار پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کر دیا،اصل کہانی کیا؟

کارتک نے کہا:

“پڑھ کر میں گھبرا گیا تھا، لگا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان ہے، دل دھڑکنا بند ہونے کو تھا لیکن خوشی ہوئی کہ یہ صرف ایک اشتہار تھا۔”

طلاق یا ریٹائرمنٹ،ویرات کوہلی کی پراسرار پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کر دیا،اصل کہانی کیا؟

حقیقت کیا ہے؟

بھارتی میڈیا نے واضح کیا کہ یہ دراصل ایک برانڈ کے اشتہار کا حصہ تھا، لیکن کوہلی کی جانب سے ایسے الفاظ کا استعمال مداحوں کے لیے الجھن کا باعث بن گیا۔

مداحوں کا ردعمل اور سوالات

کئی صارفین نے کوہلی کی اس پوسٹ پر مایوسی کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے یہ بھی کہا کہ ایسی پوسٹس مداحوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔

خیال رہے کہ کوہلی نے اپنی کرکٹ یا ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا اعلان نہیں کیا اور یہ محض ایک تشہیری مہم کا حصہ تھا۔

Leave a Comment