پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز ،ٹرافی کی نقاب کشائی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ کل ہوگا،ٹرافی کی نقاب کشائی بھی کردی گئی ۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیمیں اب ون ڈے فارمیٹ میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ پہلا میچ کل بولینڈ پارک، پارل میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنے کی کوشش کریں گی۔

پیر کے روز پاکستانی ٹیم نے پہلے ون ڈے کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، جس کے دوران سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔ تقریب میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان اور جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا پہلا ون ڈے ، موسم کی رپورٹ، بولینڈ پارک پچ رپورٹ اور موسم کی پیشگوئی

تاہم، جنوبی افریقا کی ٹیم کو پہلے میچ میں کپتان ٹیمبا باووما کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ وہ ورک لوڈ کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں قیادت کے فرائض ایڈم مارکرم انجام دیں گے۔

اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 83 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں جنوبی افریقا نے 52 میچوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان نے 30 میچ جیتے۔ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقا نے تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

 

Its game time – play now!

Leave a Comment