پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلی بار برسبین میں ٹی 20 انٹرنیشنل میں مدِ مقابل ہوں گی۔ 2009 سے شروع ہونے والی ٹی 20 کرکٹ کی اس روایتی حریفانہ تاریخ میں اب تک پاکستان اور آسٹریلیا نے 25 میچز کھیلے ہیں، جن میں پاکستان نے 13 اور آسٹریلیا نے 11 میچز جیتے ہیں، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ اور ایک میچ ٹائی ہوا تھا جسے پاکستان نے سپر اوور میں اپنے نام کیا۔
تاریخی اہمیت رکھنے والی سیریز اور اہم کامیابیاں
2009
دونوں ٹیموں کے مابین باہمی ٹی 20سیریز کا واحد میچ یواےای میں کھیلا گیا جو پاکستان نے جیتا۔
2010
دو میچوں کی سیسرز انگلینڈمیں ہوئی اس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دو صفر سے ہرایا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا
2012
متحدہ عرب امارات میں تین میچوں کی مکمل سیرز کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نے 2-1 سے شکست دی
2018-19
یو اے ای میں ہی آسٹریلیا کو تین میوچوں کی سیرز میں کلین سوئپ کیا اور سیرز 3-0 سے اپنے نام کی
2019-20
شاہینوں نے کینگروز کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے ہرایا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا
بہترین انفرادی کارکردگی اور ریکارڈ ہولڈرز
بیٹنگ میں شاندار ریکارڈز: آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اب تک پاکستان کے خلاف 16 میچز میں 397 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ ان کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ہیں، جنہوں نے 8 میچز میں 383 رنز بنا کر اپنی مستقل مزاجی کا ثبوت دیا۔ وہ اس سیریز میں وارنر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہیں۔
باؤلنگ کے میدان میں نمایاں کھلاڑی: پاکستان کے سعید اجمل باہمی مقابلوں میں 19 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔ محمد عامر اور عمر گل بالترتیب 17 اور 16 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بھی 9 میچز میں 15 وکٹوں کے ساتھ ایک قابلِ ذکر باؤلر ہیں۔
حالیہ کارکردگی اور برسبین میں پہلی مڈبھیڑ
پاکستان اور آسٹریلیا کا آخری ٹی 20 میچ 5 اپریل 2022 کو لاہور میں ہوا تھا، جس میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ اب 14 نومبر کو برسبین میں ہونے والے میچ کے ساتھ دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی، اور کرکٹ شائقین دونوں حریفوں کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔