سات اوورز کے میچ میں پاکستانی بالرز میکسویل کے سامنے بے بس ،پہلا ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا کے نام

گابا میں بارش اور بجلی سے  متاثرہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو پہلے  ٹی ٹوئنٹی میں 29 رنز سے شکست دے دی ،آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کہتے ہیں کہ ایک روزہ سیریز میں شکست کے بعد یہ میچ جیتنا بہت ضروری تھا ،جبکہ رضوان نے جیت کا کریڈٹ میکسی کو دیا اور کہا کہ 7 اوورز کے میچ میں چیزوں کو معمعول کے مطابق رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔

برسبین سے کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہےکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی۔بارش اور بجلی کی وجہ سے تقریباً تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد گابا میں میچ کو سات اوورز تک محدود کر دیا گیا، جس میں آسٹریلیا نے  پہلے کھیلتے ہوئے  4 وکتوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے اور پاکستان کو 29 رنز سے شکست  دی۔ ون ڈے سیریز میں مسلسل تین بار حارث رؤف کا شکار ہونیوالی گلین میکسویل اس بار ہر چیز کا بدلہ لیا اور  19 گیندوں پر 43 رنز بنا کر شاندار اننگز کھیلی۔ جبکہ پاکستان پہلے چار اوورز میں صرف 24 رنز پر اپنی چھ وکٹیں ہاتھ سے دھو بیٹھا اور ہدف کے تعاقب مین  9 وکٹوں پر 64 رنز بنا کر اننگز کا اختتام کیا۔

محمد رضوان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ موڈ اپنائے رکھا اور مائنڈ سے یہ نکال دیا کہ ان کیلئے وکٹیں بھی کوئی معنی رکھتی ہیں ،آسٹریلوی بیٹرز نے گیند پر باؤنڈری لگانے کی کوشش کی،  شاہین شاہ آفریدی کے پہلے اوور میں 16 رنز بنے، حارث رؤف نے اپنا پہلا اوور اچھی طرح سے کروایا، لیکن میکسویل نے بعد  میں بالروں کی رفتار کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہوا اور بہترین ریورس شاٹس کھیلنا شروع کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20، بہترین انفرادی کارکردگی اور ریکارڈ

میکسویل نے آفریدی اور رؤف کو اپنے نشانے پر رکھا تاہم  وہ عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ، مگر اس کے بعد ٹم ڈیوڈ اور مارکس اسٹوئنس نے میکسی کی روایات کو برقرار رکھا اور تیز رفتاری سے اسکور کو آگے بڑھایا اسٹوئنس نے آخری اوور میں نسیم شاہ کی اچھی طرح سے کلاس لی اور 20 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 93 رنز تک پہنچا دیا۔

پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان کے دو شاندار باؤنڈریوں سے کیا، مگر اس کے بعد معاملہ ہاتھ سے نکل گیا۔ اسپنسر جانسن نے انہیں آؤٹ کیا، اور پھر 12 گیندوں میں 8 رنز کے عوض 5وکٹیں گر گئیں۔ محمد رضوان زیویئر بارٹلیٹ کی گیند پر پوائنٹ پر کیچ دے بیٹھے، اور عثمان خان نے اگلے اوور میں ایک اور وکٹ گنوا دی۔

7 اوورز کے میچ پاکستانی بالرز میکسویل کے سامنے بے بس ،پہلے ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا کے نام
گابا میں بارش اور بجلی سے  متاثرہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو پہلے  ٹی ٹوئنٹی میں 29 رنز سے شکست دی۔

بابر اعظم، جو نمبر تین پر بیٹنگ کے لیے آئے، نیتھن ایلس کی پہلی ہی گیند پر لانگ آف پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیسے ہی سلمان علی آغا، جو کہ ڈیبیو کر رہے تھے، بھی آؤٹ ہوئے، پاکستان کو بھاری شکست نظر آنے لگی۔

تاہم، آخری تین اوورز میں حسیب اللہ خان اور عباس نے پانچویں اوور میں 18 رنز بنا کر اسکور کو کچھ بہتر کیا۔ وکٹیں گرتی رہیں، مگر حسیب اللہ ایلس کی تیسری وکٹ بنے۔ جب ایڈم زمپا نے آخری اوور کروایا تو شاہین نے لانگ آن پر ایک شاندار چھکا مارا، لیکن زمپا نے اپنی آخری دو گیندوں پر وکٹیں لے کر میچ کا اختتام کیا۔

میچ کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان  جوش انگلس  نےکہاکہ

“واقعی بہترین جیت تھی۔ لڑکوں نے واقعی محنت کی۔ ون ڈے سیریز کے بعد جیت حاصل کرنا بہت اچھا تھا۔ بولرز نے زبردست کارکردگی دکھائی، جلدی وکٹیں حاصل کیں اور جو کچھ انہوں نے آزمایا، اسے عمدہ طریقے سے انجام دیا۔”

جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کہتے ہیں 

 “سات اوور کے میچ میں چیزوں کو معمول کے مطابق رکھنا مشکل تھا۔ میکسی کو کریڈٹ دینا پڑے گا، اس کا انداز واقعی موثر ثابت ہوا۔”

پلئیر آف دی میچ گلین میکسویل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    

 “مجھے آج میدان  میں بہت مزا آیا ،ہمیں لگا کہ ہمارے پاس بورڈ پر کافی اسکور ہے۔ پچ میں تھوڑی نمی تھی۔ بولرز نے زبردست کارکردگی دکھائی۔ ہم میں سے کچھ پلئیرز سمجھا کہ کھیل منسوخ ہوجائے گا اس لیئے انھوں نے اپنا سامان پیک کرلیا تھا ۔اس لئے کھیل شروع ہوا تو ہم جلدی میں تھے  “

آسٹریلیا نے سات اوور کے میچ میں 29 رنز سے شاندار فتح حاصل کی۔ یہ کامیابی گلن میکسویل کی شاندار 43 رنز کی اننگز (19 گیندوں پر) کی بدولت ممکن ہوئی۔ مارکس اسٹوئنس نے سات گیندوں پر 21 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 93/4 پر پہنچایا۔ آسٹریلیا کے بولرز نے زبردست کھیل پیش کیا۔ زیویر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے تین، تین وکٹیں لیں، جبکہ پاکستانی ٹیم میزبان ٹیم کی پرفارمنس کے قریب بھی نہیں پہنچ سکی۔

پاکستان کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر وقار یونس نے پاکستانی بلے بازوں کو آڑے ہاتھ لیا اور کہاکہ 

 “کوئی پاکستانی بیٹسمینوں کو بتا دے کہ میدان میں  مڈوکٹ کے علاوہ بھی بہت سے کونے ہیں۔ شاید وہ زیادہ مفید شاٹس آزما سکیں۔”

آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا میچ ہفتہ کی رات سڈنی کے ایس سی جی میں ہوگا۔

Leave a Comment