لاہور: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا اور بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو دو کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک بھی حوالے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی اور بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلطان شاہ کو خصوصی مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ “آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔ آپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے سے قوم کو خوشیاں ملی ہیں اور بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ہم آپ کی پوری سپورٹ کریں گے اور آپ کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔”
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،جنوبی افریقا کا اسکواڈ اور عبوری کپتان کا اعلان
چئیرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ آپ کا فتوحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔”
اس موقع پر چئیرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ نے پی سی بی کی بھرپور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “آپ نے ہمیشہ ہمارا خیال رکھا ہے۔”
بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی نے کہا کہ “آپ نے ہمیں عزت واحترام دیا ہے، بہت شکریہ۔”
اس موقع پر ایڈوائزر عامر میر، وہاب ریاض، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی، ڈومیسٹک کرکٹ، اظہر علی اور بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے عہدیداران اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔