بڑی خبر:ڈیڈلاک برقرار، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی اجلاس پھر ملتوی

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیش کردہ فارمولے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ، جو 5 دسمبر کو ہونے والی تھی، ایک مختصر تبادلہ خیال کے بعد ملتوی کر دی گئی۔

اہم نکات:

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آئی سی سی ممبران کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی۔

پانچ دسمبر کو مختصر گفتگو کے بعد، اجلاس اب 7 دسمبر کو ہوگا

بھارتی میڈیا کے مطابق  آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ، جس میں چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جانا تھا، صرف چند منٹ کی بحث کے بعد دوبارہ ملتوی کر دی گئی۔ اب یہ میٹنگ 7 دسمبر کو ہوگی۔ اجلاس کے دوران، آئی سی سی نے پی سی بی کو آگاہ کیا کہ ہائبرڈ ماڈل ہی واحد آپشن ہے، جسے قبول کرنے کے سوا پی سی بی کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ پر بھارتی اجارہ داری “خطرناک”،بورڈز کی منافقت ،براڈ کاسٹ کی سکڑتی مارکیٹ ،سبکدوش چئیرمین گریگ بارکلی کا دھماکے دار انٹرویو

پی سی بی نے پہلے چیمپئنز ٹرافی کے لیے “ٹو نیشن” فارمولے کی تجویز دی تھی، جس کے تحت ٹورنامنٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز دی گئی۔ مزید یہ کہ پاکستان نے بھارت سے سہ فریقی سیریز کھیلنے کی شرط بھی عائد کی تھی، لیکن بھارتی بورڈ نے اسے مسترد کر دیا۔

آئی سی سی نے اجلاس 5 دسمبر کو شام 3:30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے) دبئی میں بلایا تھا، جس کی صدارت نئے چیئرمین جے شاہ نے کرنی تھی۔ تاہم، اجلاس کے آغاز سے قبل ہی بھارتی بورڈ کی جانب سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، آئی سی سی کے اراکین کی اکثریت ہائبرڈ ماڈل پر متفق ہے، اور اس کے تحت چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ممکن نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکے تھے، لیکن بھارتی جواب کے بغیر اجلاس ملتوی ہونے سے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

Leave a Comment