بابر اعظم  نے ٹی 20 کرکٹ میں مزید 2 ریکارڈ اپنے نام کر لیئے

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم  نے ٹی 20 کرکٹ میں مزید 2 ریکارڈ اپنے نام کر لیئے ۔

 کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ برسبین میں بارش اور بجلی سے متاثرہ میچ میں بابراعظم نے دو شاندار ریکارڈ قائم کئے ۔

خیال رہے کہ گابا میں ہونیوالا میچ 7،7 اوورز پر مشتمل تھا ،آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 94 رنز بنائے جواب میں پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں پر 69 رنز بنا سکی ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پلڑا پاکستان کی طرف جھکا دیا؟،چیمپئنز ٹرافی 2024 کا ٹرافی ٹور اسلام آباد سے شروع

پاکستان کو اگرچہ اس میچ میں شکست کا سامنا رہا لیکن بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنے شاندار کھیل سے تاریخ کو رقم کیا۔ بابر نے اس میچ میں دو اہم ریکارڈز بنائے جو ان کے کیریئر کے سنگ میل ہیں۔

بابر اعظم  نے ٹی 20 کرکٹ میں مزید 2 ریکارڈ اپنے نام کر لیئے
فوٹو: اسکرین شاٹ کرک انفو

سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی

سابق کپتان  نے آسٹریلیا کے خلاف یہ میچ اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا 124 واں میچ کھیلا، جس کے بعد وہ پاکستان کے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز شعیب ملک کے پاس تھا، جنہوں نے 123 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سات اوورز کے میچ میں پاکستانی بالرز میکسویل کے سامنے بے بس ،پہلا ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا کے نام

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کرکٹر

بابر اعظم نے اس میچ میں دو کیچز لیے، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ بابر کے کیچز کی تعداد اب 52 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز فخر زمان اور شعیب ملک کے پاس تھا، جنہوں نے 50، 50 کیچز لیے۔

بابر اعظم  نے ٹی 20 کرکٹ میں مزید 2 ریکارڈ اپنے نام کر لیئے
فوٹو: اسکرین شاٹ کرک انفو

بابر اعظم  پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی بھی ہیں۔

Leave a Comment