بیرون ملک میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں لینے والے بالرز میں بمرا بھی شامل ،اور کون کون ہیں ،یہ فہرست دیکھیں

بیرون ملک میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں لینے والے بالرز میں بمرا بھی شامل ہوگئے ،جسپریت بمرا نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور بیرون ملک ٹیسٹ میچز میں فاسٹ بولرز کے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کی فہرست میں جیمز اینڈرسن اور ایلن ڈونلڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارت نے مغربی آسٹریلیا کی تیز وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن آسٹریلوی بولنگ اٹیک کے سامنے بے بس نظر آئے۔ بھارتی ٹیم ابتدا میں ہی 32-3 اور پھر 73-6 پر پہنچ گئی۔ تاہم، نچلے آرڈر میں نتیش کمار ریڈی (41) اور رشبھ پنت (37) کی مزاحمت کی بدولت بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی اور دو سیشنز میں آؤٹ ہو گئی۔

بھارتی کپتان جسپریت بمرا نے بولنگ میں قیادت کرتے ہوئے اپنی پہلی اسپیل میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے تیسرے اوور میں ناتھن مک سوینی کو ایل بی ڈبلیو کیا، جبکہ ساتویں اوور میں مسلسل گیندوں پر عثمان خواجہ کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ اور اسٹیو اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

درمیانی اوورز میں بھارت کے دیگر پیسرز ہرشیت رانا اور محمد سراج نے ذمہ داری سنبھالی، لیکن دن کے اختتام پر بمرا نے ایک بار پھر واپس آ کر چوتھی وکٹ حاصل کی اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آؤٹ کر دیا۔ پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کا اسکور 67-7 تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پرتھ میں پہلے دن 17 وکٹیں،بمراہ کاطوفانی اسپیل بھارت کو میچ میں واپس لے آیا

دوسرے دن کے صبح کے سیشن میں، بمرا نے اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر ایلکس کیری کو رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اپنی پانچ وکٹیں مکمل کیں۔

بیرون ملک سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولرز

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بمرا کی مجموعی طور پر گیارہویں اور بیرون ملک نویں پانچ وکٹیں تھیں۔ بمرا نے آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں دو دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ، بمرا نے جیمز اینڈرسن، ظہیر خان، اور ایلن ڈونلڈ جیسے عظیم بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ اب اپنے ہم وطن ایشانت شرما اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ اینڈی رابرٹس کے برابر آ گئے ہیں۔

اس ریکارڈ میں سب سے آگے نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی ہیں، جنہوں نے بیرون ملک 21 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں، اور مجموعی طور پر 36 پانچ وکٹیں لینے والے چوتھے سب سے زیادہ کامیاب بولر ہیں۔ گلین میک گرا، وسیم اکرم، اور سڈنی بارنز بھی ان بولرز میں شامل ہیں جنہوں نے بیرون ملک 15 یا اس سے زیادہ مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

واحد بھارتی فاسٹ بولر جن کے پاس بمرا سے زیادہ بیرون ملک پانچ وکٹیں ہیں، وہ کپیل دیو ہیں، جنہوں نے 12 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔

کھلاڑی ٹیم بیرون ملک 5 وکٹیں
 رچرڈ ہیڈلی نیوزی لینڈ 21
 گلین میگراتھ آسٹریلیا 18
وسیم اکرم پاکستان 17
سڈنی بارنر انگلینڈ 15
میلکم مارشل ویسٹ انڈیز 14
کورٹنی والش ویسٹ انڈیز 14
عمران خان پاکستان 13
 کپل دیو بھارت 12
 کورٹلی ایمبروز ویسٹ انڈیز 11
 مائیکل ہولڈنگ ویسٹ انڈیز 11
 گراہم میکنزی آسٹریلیا 11
 وقار یونس پاکستان 11
 ٹیری ایلڈرمین آسٹریلیا 10
 آئن بوتھم انگلینڈ 10
 ڈیل سٹین ساؤتھ افریقا 10
 جسپریت بمرا بھارت 9
 اینڈی رابرٹس ویسٹ انڈیز 9
اشانت شرما بھارت 9
 جیمز اینڈرسن انگلینڈ 8
 کرس کینز نیوزی لینڈ 8
ایلن ڈونلڈ ساؤتھ افریقا 8
 ظہیر خان بھارت 8
 ڈینس للی آسٹریلیا 8
 رےلنڈوال آسٹریلیا 8

Leave a Comment