سابق پاکستانی کپتان ندا ڈار اور آل راؤنڈر عالیہ ریاض کو پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ 16 رکنی فہرست سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے چار کیٹگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ تقسیم کیے ہیں، جن کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئندہ آئی سی سی ویمنز فیوچر ٹورز پروگرام 2025-29 کی تیاری کے تحت لیا گیا ہے، تاکہ اگلی نسل کی کرکٹرز کو تیار کیا جا سکے۔
اس اعلان کے مطابق، کپتان فاطمہ ثنا اور نائب وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو بہترین کارکردگی پر کیٹگری اے میں ترقی دی گئی ہے۔ بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال کو کیٹگری بی میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ تین نئی کھلاڑیوں، گل فیروزہ، رامین شمیم، اور تسمیہ رباب، کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ ملا ہے۔
دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ندا ڈار نے جولائی میں سری لنکا میں ایشیا کپ کے دوران پاکستان کی کپتانی کی تھی، تاہم سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ فاطمہ ثنا کو کپتان مقرر کیا گیا، جنہوں نے اپنی پہلی سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف قیادت کی، جو 1-2 سے پاکستان کے خلاف رہی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، سمیر احمد سید نے اس موقع پر کہا کہ
“یہ سینٹرل کنٹریکٹ ہماری مستقبل کی حکمت عملی کو واضح کرتے ہیں، جن کے ذریعے ہم بہتر ریٹینرز کے ساتھ سینئر کھلاڑیوں پر مزید سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ایک مضبوط اور زیادہ متحرک پاکستان ویمنز ٹیم بنانا ہے، جو آئندہ آئی سی سی ایونٹس میں نمایاں کارکردگی دکھائے۔”
پی سی بی کا عزم ہے کہ وہ اپنی خواتین کرکٹرز کو وہ تمام وسائل اور مدد فراہم کرے جو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے ضروری ہیں، تاکہ موجودہ اور اگلی نسل کی کھلاڑیوں کی مکمل حوصلہ افزائی ہو۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابقپاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کے لیے 2024-25 کے سیزن کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔ پی سی بی نے کارکردگی کی بنیاد پر مختلف کھلاڑیوں کی ترقی اور کچھ نئی انٹریز کی تصدیق کی ہے، جبکہ چند کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی گئی ہے۔
پی سی بی /فوٹو
پریس ریلیز کے مطابق
فاطمہ ثنا اور منیبہ علی کو شاندار کارکردگی پر کیٹگری اے میں ترقی دی گئی ہے۔
سعدیہ اقبال کو ان کی حالیہ کارکرگی کی بنیاد پر بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے،
گل فیروزہ، رامین شمیم، اور تسمیہ رباب کو کنٹریکٹ میں نئی انٹری دی گئی ہے، جس میں تسمیہ رباب کے لیے یہ پہلا سینٹرل کنٹریکٹ ہے۔