چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے کی بھارت سے تحریری وضاحتیں مانگ لیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ جانے کی تحریری وجوہات طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے سے کہا ہے کہ انھیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے خط کی کاپی فراہم کی جائےواضح رہے تاہم بی سی سی آئی نے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ابھی تک زبانی آگاہ کیا تھا ۔

اب آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کوکہا ہے کہ وہ اپنے خدشات تحریری طور پر بیان کریں تاکہ پاکستان کو اس حوالے سے تحریری طور پر بتایا جاسکے ، پاکستان تحریری وجوہات ملنے پر ان کے حق میں مضبوط شواہد مانگ سکتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی قوانیں کے مطابق بھارتی بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس اور قابل وبول وجوہات فراہم کرنا ہں گی ،پھر اس کے بعد آئی سی سی ان وجوہات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان چیمئنزٹرافی کھیلنے کیلئے جانا چاہیئے یا نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بارڈر-گواسکر ٹرافی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان حالیہ پانچ ٹیسٹ سیریز کا رزلٹ کیا رہا؟

اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی وجوہات مضبوط اور قابل قبول نہ ہوئیں تو آئی سی سی بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے کا کہا سکتا ہے ،اگر بھارت پھر بھی نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی رینکنگ میں 9ویں نمبر پر موجود سری لنکا کی ٹیم کو شامل کیا جاسکتاہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں انڈین ٹیم کی عدم شرکت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور اسپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سےبھارتی کرکٹ بورڈ کو 10کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا ۔

Leave a Comment